ایسا مر یض جس کو دیکھ کر ڈاکٹرز بھی ششدر رہ گئے

Nov 30, 2020 | 22:33:PM


(24 نیوز )اسے کہتے ہیں سائنس کا کما ل ،مریض کے ناک سے 53 سال بعد سکہ اور پتھر نکال لئےگئے ۔حیران کن طور پر 50 سال سے زائد عرصے تک ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے شخص کی بالآخر پریشانی سے جان چھوٹ گئی۔مریض نے بتایا کہ جب وہ 6 سال کا تھا تو کھیل کود کے دوران سکا اس کے ناک میں جا کر پھنس گیا اور اپنی ‘سخت’ والدہ کو خوف کے مارے اس معاملے سے آگاہ نہیں کیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ نصف صدی سے زائد عرصہ گزارنے والے  رشین شخص کو 59 سال میں سانس میں دشواری پیش آئی تو اس نے معالج سے رابطہ کیا۔معائنے میں ڈاکٹرز یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کے اس شخص کے سیدھے نتھے میں سکا پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ سانس ٹھیک سے نہیں لے پارہا۔ڈاکٹرز نے عام بے ہوشی کی دوا  دےکر اینڈوسکوپک سرجری کی اور نتھے سے سکا اور پتھر نکال لئے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے ناک سے سکا نکالنے کے بعد اس شخص کی سانس کی تکلیف دور ہوگئی اور اسے اب کسی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔نا ک سے سکہ نکلنے کے بعد اس شخص کی حا لت اب پہلے سے کہیں بہتر ہے اور اب وہ نا رمل طریقہ سے سا نس بھی لے پا رہا ہے۔

مزیدخبریں