(24 نیوز)اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی کاون نئے گھر کا مکین بن گیا، جانوروں کے تحفظ کے عالمی ادارے فورپا نے ویڈیو جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق 35 سال تک پاکستان میں بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ہاتھی کاون نے نئی دنیا میں بسیراکرلیا،کاون کو کمبوڈیا کے سفاری میں داخل کردیا گیا۔ ٹیکنیکل ٹیم اور ڈاکٹرز نے کاون ہاتھی کو کنٹینر سے نکال کرسینکچری میں منتقل کردیا، جانوروں کے تحفظ کے عالمی ادارے فورپا نے ویڈیو جاری کردی، کاون ویڈیو میں قدرتی ماحول میں خوش اور کھیلتا نظر آرہا ہے۔