ایل پی ایل،جافنا اسٹالینز نے دمبولاوائی کنگ کو دن میں تا رے دکھا دئیے

Nov 30, 2020 | 23:07:PM
ایل پی ایل،جافنا اسٹالینز نے دمبولاوائی کنگ کو دن میں تا رے دکھا دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لنکا پریمئیر لیگ کے دھوا ں دا ر مقا بلے جا ری ہیں۔آج پہلے میچ میں جافنا اسٹالینز نے دمبولاوائی کنگ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔ جافنا اسٹالینز نے کپتان تھسارا پریرا کے برق رفتار 97 رنز کی بدولت 218 رنز بنائے تھے۔
تفصیلا ت کے مطا بق دمبولا وائی کنگ کی ٹیم شروع سے ہی لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکا جس کے باعث پوری ٹیم 152 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ دمبولا وائی کنگ کی جانب سے سمت پٹیل نے 41 دسن شانکا نے 35 جبکہ انورعلی نے 21 رنز بنائے۔جافنا اسٹالینز کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باولر عثمان خان شنواری نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔قبل ازین جافنا اسٹالینر نے کپتان تھسارا پریرا کے 44 گیندوں پر 97رنز سے تقویت پاتے ہوئے 218رنز کا ہدف تشکیل دیا۔ تھسارا پریرا کی اننگز میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، جافنا اسٹالینز کی جانب سے شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔