وفا قی کا بینہ کا اجلاس کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم نے وفا قی کا بینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جا ئے گا۔کابینہ اجلاس میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو قیمتوں سمیت مہنگائی پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کو نیا پاکستان ہاو¿سنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ ائیر سیال کے لائنس کی تجدید کی منظوری دے گی۔پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دے گی۔ایف نائن پارک، نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی۔ اس کے علا وہ دیگر اہم علا قائی اور سیا سی امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔