(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ہونیوالی نئی تحقیق نے ثابت کر دیا کہ دوران حمل کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانے والی خواتین کو کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہیں ہوتا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی اس تحقیق میں جنوری سے اگست 2021 کے دوران بچوں کو جنم دینے والی 3 لاکھ 55 ہزار 299 خواتین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان میں سے 24 ہزار 759 خواتین نے کم از کم کووڈ ویکسین کی ایک خوراک بچے کی پیدائش سے قبل استعمال کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 10 افراد جا ں بحق۔۔ 475 نئے مریض رجسٹرڈ
واضح رہے نتائج متعدد دیگر تحقیقی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں جن سے تصدیق ہوتی ہے کہ حمل کے دوران ویکسین کا استعمال ماں اور بچے دونوں کے لیے محفوظ ہے۔ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح ویکسینیشن اور ویکسینیز استعمال نہ کرنے والی خواتین میں لگ بھگ یکساں تھی۔یہی مماثلت کم پیدائشی وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح میں بھی دریافت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی خطرناک قسم کی انٹری۔۔ویکسی نیشن سنٹر بند،اب کیاہوگا