(مانیٹرنگ ڈیسک) برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہو گیا، ریٹ 299 روپے فی کلو ہوگیا،فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہو گیا،ریٹ میں 11 روپے کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 299 روپے فی کلو ہوگیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 198 اور پرچون ریٹ 206 روپے کلو مقررکردیا گیا۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 178 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 220 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔ وجہ کیا بنی۔۔؟