این اے 133ضمنی الیکشن۔۔ منتخب نمائندوں پر بڑی پابندی

Nov 30, 2021 | 10:51:AM

   (24 نیوز) این اے  133  ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کے دوران حلقے میں منتخب نمائندگان کے دورہ کرنے پر پابندی عائد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق منتخب نمائندوں کا انتخابی حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اس سلسلے میں سی سی پی او اور ڈی سی لاہورکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے  133 پر ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہوگا جس کی انتخابی مہم کے دوران حلقے میں منتخب نمائندگان کے دورہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکا کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان کے این اے 133 میں داخلہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے جس کےبعد  صدر، وزیراعظم، ممبران سینیٹ،  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسیپکر و ڈپٹی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹی بہن کیساتھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔۔سنسنی خیز انکشافات

 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق منتخب نمائندوں کا انتخابی حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اس سلسلے میں سی سی پی او اور ڈی سی لاہورکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق بلدیاتی نمائندے اور پبلک آفس ہولڈرز بھی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہوسکتے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی نئی قسم ۔۔ویسٹ انڈیز پاکستان سیریز مشکلات کا شکار

مزیدخبریں