بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔۔۔کتنی مہنگی ہو گی؟

Nov 30, 2021 | 11:06:AM
بجلی مہنگی کرنے کا امکان
کیپشن: بجلی مہنگی کرنے کا امکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی5روپے75پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی ، نیپرا نے درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:      برائلر مر غی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

  واضح رہے درخواست کے مطابق  فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار0.51 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست منظورہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ