(ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب پورے ملک میں ہوگا،کورونا میں پاکستان نے اچھی حکمت عملی اپنائی جبکہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے کونسےممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے
تفصیلا ت کےمطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ اومیکرون ویریئنٹ پر طلبا اور والدین کو خدشات ہیں لیکن تعلیمی اداروں کو اس سال کھلا رکھنا چاہتے ہیں، امتحانات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہاسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کوشاں ہے، ہماری کوشش ہے کہ سکول بند نہ کریں جبکہ امتحانات وقت پر لینے کافیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 133۔۔ووٹوں کی خریداری کی مبینہ ویڈیو،الیکشن کمیشن ان ایکشن