افسوسناک خبر۔۔ایک اور مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بڑا سانحہ ہوتے ہوتے ٹل گیا،سانگلاہل میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،خوش قسمتی سے حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین سانگلا ہل رحمان بابا بھلیر پھاٹک کے نزدیک پٹری سے اتر گئی ،ٹرین کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے کوئی بڑاحادثہ نہ ہوا ،ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ اسٹیشن ماسٹر ڈاکٹر عباس نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے ،ریلوے ٹیم موقع پر پہنچ گئی جلد ریلوے ٹریک بحال کر دیا جائے گا.
خیال رہے کہ اسی سال 15 مارچ کو سندھ کے علاقے روہڑی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق، 15 سے زائد مسافر زخمی ہو ئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔۔مختلف حادثات میں کتنے افراد ہلاک؟