پولیس کا انوکھا کارنامہ۔۔۔معمر شخص ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچا

Nov 30, 2021 | 12:10:PM

(24نیوز) مانگا منڈی کے رہائشی معمر شخص محمد رفیق کے مکان پر کانسٹیبل ابوبکر نے قبضہ کر لیا ، مکان پر  قبضہ کرنے کے بعد ابوبکر نے الٹا محمدرفیق پر ہی مقدمہ درج کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق کی عدالت میں ایک ایسا  معمر شخص محمد رفیق ضمانت کے لیے پیش ہوا جس کے مکان پر کانسٹیبل ابوبکر نے لاوارث سمجھ کر قبضہ کرنے کے بعد  الٹا مقدمہ درج کرا دیا،معمر شخص کو آصف شاکر ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:    بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔۔۔کتنی مہنگی ہو گی؟
واضح رہے معمر شخص محمد رفیق  نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا  کہ پولیس تو لوگوں کو تحفظ دیتی ہے یہاں میرا کوئی نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر مکان پر  قبضہ کرلیا گیا،عدالت نے آصف شاکر ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد معمر شخص محمد رفیق کی آٹھ دسمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوے مانگا منڈی پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔۔۔کتنی مہنگی ہو گی؟

مزیدخبریں