لاڈلا سازی ختم کرکے ملک میں حقیقی جمہوریت کو موقع دیا جائے۔۔ بلاول بھٹو

Nov 30, 2021 | 12:41:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کے حق حاکمیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، وقت آگیا اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو موقع دیا جائے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں تمام جیالوں اور قوم کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی اور کہا کہ طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد اب پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جج رانا شمیم اسلام آباد ہائی کورٹ پیش۔۔ اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کا منشور و لائحہ عمل ہی اب 22 کروڑ پاکستانیوں کے وطن کو ایک حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کا واحد راستہ ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک تحریک، جس کی اساس قائدِ عوام کا نظریہ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ، اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیاں ہیں، پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر کے بھی ملک و قوم کو بیش بہا اسٹریٹجک تحفے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ تمام سکولزطویل مدت کیلئے بند

مزیدخبریں