وقت سے پہلے بوڑھے ہوجانےوالے بچے۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھا پا تو اک دن آنا ہے مگر وقت سے پہلے بڑھاپا عجیب سے بات ہے،ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں میں پیش آیا جہا ں دو بہن بھائی ایسے بھی رہتے ہیں جو 13 اور 6 سال کے ہیں لیکن اپنے والدین سے بھی زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:800سال پرانی ممی دریافت،ویڈیونے سب کو ہلاکے رکھ دیا
تفصیلات کے مطابق انجلی اور کیشو نام کے یہ بہن بھائی پیدائشی طور پر ایک ساتھ لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہیں جنہیں پروجیریا اور کیوٹس لیکسا کہا جاتا ہے۔یہ پیدائشی بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے ایک بچہ ابتدائی عمر ہی سے نہ صرف بوڑھا دکھائی دینے لگتا ہے بلکہ وہ اندرونی طور پر بھی بڑھاپے کے امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
ان کے چہرے کی کھال عمر رسیدہ افراد کی طرح لٹکی ہوئی ہے جبکہ اس پر جھریاں بھی بہت نمایاں ہیں ۔انجلی کو سکول میں بھی دادی اماں، بڑی بی، بڑھیا اور اس جیسے ہی توہین آمیز القابات کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چند روز قبل ایک این جی او کی جا نب سے سر جری کے بعد ان دونوں کی ایک نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ پہلے کی نسبت بہتر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے چہروں پر جھریاں بھی قدرے کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی:ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ دریافت۔۔ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران ہونگے