رئیل سٹیٹ ایجنٹس کو ایف بی آر سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قراردے دیا گیا

Nov 30, 2021 | 12:57:PM

(24نیوز)ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کر سکے گی جبکہ غیر منقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہو سکے گی۔ایف بی آر کے مطابق خلاف ورزی پر منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے قوانین کے تحت کاروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:گیس بحران ۔۔ اوگرا کی جانب سے قیمت 907 سے بڑھاکر 1484 یونٹ کرنے کی تیاریاں

تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز، کارپوریٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر یہ شرط لاگو ہوگی جبکہ اس کا اطلاق رہائشی یا کمرشل مقاصد کےلیے ڈیویلپمنٹ سکیموں پر بھی ہوگا۔ تعمیرات، پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی اس سے مشروط ہوگی۔ رئیل سٹیٹ ایجنٹس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا جبکہ انہیں نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشن کے طور پر بھی رجسٹر کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ ۔۔حکو مت کا ہر ماہ پٹرولیم لیوی میں 4 روپے95پیسے بڑھانے کا اعلان

مزیدخبریں