شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی

Nov 30, 2021 | 13:51:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی خواہش سے متعلق بتایا کہ خواہش تھی کہ عابد علی ٹیسٹ میں دوسری سنچری بھی بناتے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کی ایک خواہش پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح کے باوجود ادھوری رہ گئی،انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کر سراہا  اور کہا کہ ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ دلکش ہوتی ہیں،چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    میسی نے ساتویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے 202 رنز کے ہدف کو دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

 دوسری جانب انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹرننگ پِچ پر  200 رنز کا تعاقب ایک طرح کا امتحان تھا، ٹیم نے رنز کا تعاقب بہترین طریقے سے کیا، گھر سے دور فتح حاصل کرنا ہمیشہ بہت خاص ہوتا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی ٹیم کو اپنے گھر میں ہی شکست۔۔شاہینوں کی زبر دست پر فارمنس

مزیدخبریں