(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں عدالتِ عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو 4 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جب تک نیب ہے ملک نہیں چل سکتا۔۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ علی وزیرکے ساتھ شریک ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا لہٰذا علی وزیر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 16 دسمبر 2020ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاڈلا سازی ختم کرکے ملک میں حقیقی جمہوریت کو موقع دیا جائے۔۔ بلاول بھٹو