(24 نیوز) پنجاب حکومت نے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کرلیا، مختلف محکموں میں بھرتیوں پر پابندی اٹھا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے، حکومت پنجاب مختلف محکموں میں ایک لاکھ بے روزگاروں کو بھرتی کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
بھرتیوں پر پابندی اٹھنے کے بعد محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 33 ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے، مختلف محکموں میں درجہ چہارم کے 20 ہزار ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن، محکمہ پرائمری ہیلتھ ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اورمحکمہ پولیس میں بھی بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ تمام سکولزطویل مدت کیلئے بند