(ما نیٹر نگ ڈیسک)ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ مختلف جگہوں کا دورہ کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے ایک نجی مال کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کا سن کر ان کے پرستار بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کیلئےشعیب ملک کامشورہ
تفصیلات کے مطابق وہاں مو جو د لوگوں سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کی۔ اس موقع پر میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ نے کراچی کی بریانی کھائی ہے کیسی لگی آپ کو ہماری کراچی کی بریانی؟
ثانیہ مرزا نے جواب دیا میں حیدرآباد سے ہوں جہاں کی بریانی بہت مشہور ہے لہذا جب میں کہہ رہی ہوں کہ ’’کراچی کی بریانی‘‘ بہت اچھی ہے، تو بہت اچھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویلکم کیا ۔۔۔ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ہمراہ لاہورپہنچ گئیں