(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے بھی خوب زور پکڑا تھا، لیکن عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ اداکارہ شادی کریں۔اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔
بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے فلمساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے حوالے سےبہت جذباتی ہیں اور وہ عالیہ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔مہیش بھٹ اپنی دونوں بیٹیوں کو لیکر کچھ زیادہ ہی محتاط رویہ رکھنے والے باپ ہیں اور وہ خاص کر فلموں میں لچرپن کے سین اور لڑکوں کے ساتھ ڈیٹنگ کے معاملے پر بہت سخت مزاج ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ایک پرانے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اس موضوع پر کھل کر بات کی تھی۔عالیہ نے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔عالیہ بھٹ نے کہا میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے، میں تم سبھی کو کمرے میں لاک کردوں گا۔ وہ سچے ہیں اور بول دیتے ہیں کہ ہم دنوں کو وہ شادی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایسے ہی نہیں کہہ رہے ہیں وہ سچ میں ایسا کر بھی دیں گے۔ وہ کافی فکرمند ہیں اور ہمیں شادی سے منع کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی لاہور میں آجکل کیا مصروفیات ہیں؟