ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور بڑا عہدہ بھارتی شہری لے گیا

Nov 30, 2021 | 17:57:PM
گوگل کے بعد ٹویٹر کا عہدہ بھی بھارتی کے پاس
کیپشن: ٹویٹر گوگل اور مائیکروسافٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک اور اہم عہدہ بھارتی نژاد شخص کے حوالے کردیا گیا۔پراگ اگرووال ٹوئٹرکے نئے سی ای اوبن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہتھیاروں کی دوڑ ۔۔۔روس کا بڑا دعویٰ

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل، مائیکروسوفٹ اورآئی بی ایم کے اہم عہدوں پرکام کرنے والے بھارتیوں کے بعد اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکے نئے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)بھی بھارتی نڑاد پراگ اگرووال بن گئے۔بھارتی نژاد امریکی پراگ اگروول امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔

پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) ممبئی سے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا ۔دنیا کی معروف کمپنیوں میں سی ای او کی حیثیت سے کام کرنے والے بھارتیوں میں گوگل کے سی ای او سندرپیچائی،مائیکروسوفٹ کے سی ای اوستیا ناڈیلا اورآئی بی ایم کے کمپنی کے سی ای اواروند کرشنا شامل ہیں۔ٹوئٹر نے گزشتہ روز شریک بانی جیک ڈورسی کے فوری طور پر سی ای او کے عہدے سے دستبرادار ہونے کا اعلان کیا تھا۔جیک ڈورسی کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کی مدد سے مزید آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر کا سی ای او مستعفی ۔ ۔۔نیا چیف ایگزیکٹو کون ہوگا

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: