اومی کرون پر کوئی تشویش نہیں۔۔سعودی وزیرنے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ مسترد کردی

Nov 30, 2021 | 19:03:PM

(ویب ڈیسک) سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا  کہ اومی کرون پر کوئی تشویش نہیں ہے ،عالمی ادارہ صحت نے نئے وائرس بارے جو انتباہ جاری کیا ہے وہ مبالغہ آمیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون نے دنیا ہلا کر رکھ دی۔۔سعودی عرب نے مزید 7 ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔۔دیگر کئی ممالک کے بھی ہنگامی اقدامات

سعودی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرنے  کہا کہ اومیکرون وائرس پر کوئی تشویش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس کے سربراہ کی حیثیت سے شریک سربراہ کے ساتھ مشاورت کرکے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس ملتوی کئے ہیں۔اوپیک پلس میں شامل ممالک کے وزرائے پٹرولیم کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اس دوران تیل مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کا مزید وقت مل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے صحت نے نئے وائرس کے حوالے سے جو انتباہ جاری کیا ہے وہ مبالغہ آمیز ہے۔سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ محدود وقت کےلئے اجلاس ملتوی کئے ہیں، اس سے حالات کو زیادہ بہتر شکل میں جاننے سمجھنے کا مزید موقع ملے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی طلب کے حوالے سے کورونا کی نئی شکل او میکرون کا اثر ابھی واضح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں بھی کورونا کی نئی قسم” اومی کرون “ پھیلنے لگی

مزیدخبریں