عمرہ زائرین کےلئے خوشخبری۔۔۔سعودی حکومت نے بڑی پابندی ہٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کردیا ہے۔
وہ بھی پڑھیں:سعودی عر ب نے قرضہ کیسےدیا۔۔اندرونی کہانی
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیرمنظور شدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرہ سے قبل تین دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔حکام کے مطابق زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسینیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی۔سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
وہ بھی پڑھیں:سعودی عر ب کی مہربانی کی قیمت چکانی ہوگی