سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے  بڑی خوشخبر ی

Nov 30, 2021 | 19:51:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کےلئے خوشخبری۔۔۔سعودی حکومت نے بڑی پابندی ہٹا دی

غیر ملکی میڈیا کے سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔سعودی حکام کے مطابق  ایسے ممالک کے شہری جو اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں آسکے ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

 ان ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقامہ ہولڈر تارکین جن کا تعلق سفری پابندی والے ممالک سے ہے ان کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی جائے گی تاہم یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جو جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک سے کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چند گھنٹے کی وزیراعظم ۔۔۔دوبارہ قسمت مہربان

مزیدخبریں