دانتوں کے ڈاکٹروں کی یونین نےالیکشن میں ایک دوسرے کے دانت توڑ دیئے، ویڈیو وائرل

Nov 30, 2021 | 23:54:PM
ڈاکٹروں کی یونین کے ارکان ایک دوسرے  سے لڑ رہے ہیں
کیپشن: ڈاکٹروں کی یونین کے ارکان ایک دوسرے  سے لڑ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لبنان میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے انتخابات کے نتائج پیش کرنے کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ہال میں ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں کئی ڈاکٹروں کے دانت ٹوٹ گئے۔ اس دوران میں 5 بیلٹ بکسوں کو زمین پر مار کر توڑ ڈالا گیا۔ ان بکسوں میں وووٹ موجود تھے۔ اس صورت حال کے نتیجے میں مذکورہ انتخابات کو منسوخ کر دیا گیا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس انارکی اور افراتفری کی وجہ خود ڈاکٹر حضرات تھے۔ اس لئے کہ وہ تکنیکی خرابی کے باعث ووٹوں کی گنتی والے ہال میں لگائی گئی سکرین پر نتائج نہیں دیکھ سکے۔ اسی اثنا انتخابات کی عدم شفافیت کے حوالے سے شکایات موصول ہونا شروع ہو گئیں۔ ایسے میں متعدد ڈاکٹروں نے انتخابات کے دوبارہ اجرا کا مطالبہ کر ڈالا۔

 یہ بھی پڑھیں:   لاہور اسلام آباد موٹر وے پر  دھند ۔۔درجنوں گاڑیوں کی ٹکر۔۔ویڈیو وائرل
دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کی سربراہ ڈاکٹر امیلی ہائک نے ایک نجی ٹی وی  چینل کو بتایا کہ "ہمیں کچھ مشکوک معاملہ محسوس ہوا جس پر ہاتھوں سے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔ اس دوران ڈاکٹروں میں اشتعال  پیدا ہو گیا اور پھر بیلٹ بکس ہوا میں اچھالے گئے۔ اس دوران میں بعض نا معلوم چہرے بھی دکھائی دیئے۔ اس پر ہم نے ڈاکٹروں کو رکنے کے لیے کہا تا کہ کوئی شرپسندی نہ ہو تاہم افسوس کی بات ہے کہ پھر بھی یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آ گیا"۔

لبنان میں ایک سیاسی جماعت "حزب الكتائب" کے سربراہ سامی الجمیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ شرم ناک ہے۔ ڈاکٹروں سے ہٹ کر حزب للہ کے مسلح عناصر نے ووٹوں کی گنتی کرنے والے اہل کاروں پر دھاوا بول دیا اور پھر بیلٹ بکس توڑ ڈالے۔واضح رہےکہ لبنان میں دانتوں کے ڈاکٹروں کی انجمن کے ارکان کی تعداد تقریبا 4500 ہے۔ ان میں 2500 مسلمان اور 1700 کے قریب مسیحی ڈاکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں کلاک ٹاور گر گیا۔۔ کیا کوئی نقصان ہوا۔؟۔ ویڈیو دیکھیں