پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند، شہریوں کو مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، جس کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا، حد نگار کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ پشاور ٹال پلازے سے برہان اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک، موٹروے ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک جبکہ سوات ایکپریس وے کرنل شیر خان سے اسما عیلہ تک بند ہے
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔