پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ، اہلکار سمیت 3 افرادشہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
زخمی پولیس اہلکاروں میں منظور احمد، سکندر خان، محمد نواز، گل جان، عبدالحق اور محمد حنیف شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 8 ماہ کا بچہ عمران، ظفر خان، نعمان، نادیہ اور عادل بھی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید ہوگئے، پولیس ٹرک کو رکشے نے ٹکر ماری، خود کش بمبار رکشے میں تھا، دھماکے کے بعد پولیس ٹرک کھائی میں گرگئی، پولیس جوان ٹکر کے نیچے آکر شہید ہوا۔
اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ تین گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئی ہیں، دھماکے میں 19 پولیس اہلکار اور 6 شہری زخمی ہوئے، لگتا ہے 20 سے 25 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت کی، پولیس اہل کار، خاتون اور بچے کی شہادت پر شہاز شریف نے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والوں سے لڑنے والے ہمارے بچوں اور معاشرے کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں، انسداد پولیو کے لئے قومی خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دے، دہشت گردوں اور پولیو کے خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کر کے رہیں گے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔