سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون وانصاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Nov 30, 2022 | 11:23:AM
وزیراعطم نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر قانون وانصاف مقرر کر دیا۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کیا
کیپشن: وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعطم نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر قانون وانصاف مقرر کر دیا۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا وزارت سے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ وفاقی وزرا کے وفد نے سینیٹراعظم نذیرتارڑ سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اعظم نذیرتارڑ وزیرقانون کے منصب پرذمہ داریاں جاری رکھیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے بار میں اپنے گروپ کے رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وزیراعظم کی درخواست پر پھر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔