وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

Nov 30, 2022 | 11:47:AM

 (24 نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کو گندم کی ڈیمانڈ اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ میں لیجسلیٹو کیسز سے متعلق 20 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق دی جائے گی۔ 

وفاقی کابینہ اجلاس میں گندم کی سال 2022-23 کےلئے امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ منسوخ کئے گئے پٹرولیم ایکسپولریشن لائسنز کی بحالی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کی پرانی عمارت سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں