(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و گلوکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کو عدالت سے باہر صلح صفائی کی پیشکش کی گئی ہے۔
فیروز خان اور علیزا سلطان کا رشتہ رواں سال ستمبر میں طویل علیحدگی کے بعد طلاق پر ختم ہو گیا تھا، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ بھی ہے۔فیروز خان کی جانب سے طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی جبکہ علیزا کی جانب سے فیروز خان پر بچوں کا نان نفقہ دینے سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔گزشتہ روز سابقہ جوڑی عدالت میں دوبارہ پیش ہوئی۔