سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے:مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی ملاقات ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Nov 30, 2022 | 14:24:PM
پاکستان,24 نیوز,چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی, سعودی سفیر , مولانا عبدالخبیر آزاد
کیپشن: سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان  مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان  مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

 مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے اور سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے،سعودی عرب نے پاکستان کے ہر مشکل گھڑی میں دل کھول کر ساتھ دیاہے ، سعودی حکومت کی طرف سے حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد قابل تحسین ہے،سعودیہ پاکستان عالم اسلام میں وحدت کے حوالے سے عظیم کردار ادا کر رہا ہے۔

ضرور پڑھیں : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

 مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،سعودی عرب کا استحکام اور سلامتی پاکستان کا استحکام اور سلامتی ہے،آج ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے درمیان وحدت اور اتحادکو پیدا کریں اور ایک اُمہ بن کر دنیا کے سامنے آئیں، فیفا ورلڈ کپ جو قطر میں کھیلا جارہا ہے اس میں ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر قرآن کریم کی تلاوت کا ہونا پوری دنیا کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے قطر میں ارجنٹیناسے سعودی عرب کے میچ میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی،نواف بن سعیدالمالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں اور ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اور جن چیلنجز کا سامنا ہے اس مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہے ۔