(24 نیوز)کراچی کے صارفین کے لئے 2 روپے 15پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری ،کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔
کراچی کے بجلی صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ،فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ،نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
خیال رہے کہ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی7روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی،منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی،نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا،نیپرا کی جانب سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا،کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
یاد رہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی ،کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 30کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔