غریب کی جیب پر ڈاکہ؟ اسحاق ڈار کو اہم ذمہ داری مل گئی

Nov 30, 2022 | 15:03:PM

Read more!

(24 نیوز) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا ادویات کی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے دباؤ،وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی،حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے، کمیٹی میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلی حکومتی عہدیدار شامل ہونگے، کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

ضرور پڑھیں :شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستی ہو گئی

اعلی سطحی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی،پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے،

مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق اور دیگر کریں گے،ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کرینگی۔

مزیدخبریں