سابق وزیر اعلٰی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام میں 13 دسمبر تک گرفتاری سے روک دیا

Nov 30, 2022 | 15:19:PM

(ملک اشرف) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلٰی عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی معیاد میں توسیع کر دی اور انہیں ذرائع آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام میں 13 دسمبر تک گرفتاری سے روک دیا۔

عثمان بزدار اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر اپنے وکلا کیساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تحقیقات میں آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین شروع کی گئی ہیں۔ عثمان بزدار کو ایکسائز انکوائری میں بلایا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

تفتیشی افسر  کے مطابق شراب لائسنس تحقیقات میں عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری نہیں ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

ضرور پڑھیں :غریب کی جیب پر ڈاکہ؟ اسحاق ڈار کو اہم ذمہ داری مل گئی

اس سے قبل سماعت کے آغاز پر احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ نیب کا جواب کہاں ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی افسر فائل کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کیا کہ نیب کے  تفتیشی وقت پر کیوں نہیں آتے۔ احتساب عدالت کے جج نے باور کرایا کہ بروقت نہ پہنچے پر وارننگ دی جائے اور اسکے بعد ڈی جی نیب کو لکھا جائے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار  پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور  تحریک عدم اعتماد کے سوال پر ٹال مٹول کرتے رہے۔

مزیدخبریں