کراچی میں حرمت سود کانفرنس کا انعقاد، مختلف مکاتب فکر کے علماء کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں منعقدہ کانفرنس میں مفتی تقی عثمانی نے حرمت سود پر قرار دار پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کیخلاف فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تین عدالتیں سود کے خلاف فیصلہ دے چکی ہیں۔ ملک سے سود کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور سود کا کاروبار کرنے والے اداروں کا بائیکاٹ کیا جائے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ نجی بینک اور مالیاتی ادارے سود سے متعلق اپیلیں واپس لیں، سودی نظام کے خاتمے کیلئےوزارت خزانہ میں ٹاسک فورس قائم کی جائے، وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے شرعی بنچ کو فعال کیا جائے اور حکومت فیصلے پر فوری اقدامات کرے جس میں بامعنی پیش رفت نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد
مفتی تقی عثمانی نے مطالبہ کیا کہ علمائے کرام کی ایک ٹیم قائم کی جائے جو حکومتی اقدامات پر نظر رکھے تاکہ بلا سود بینکاری نظام کو عملی طور پر نافذ کیا جائے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم سے اپیل ہے شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔ تاجر برادری کی طرف سے بھی فیصلے پر مثبت رد عمل سامنے آنا چاہیئے۔ سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے۔