آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں ملکی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
بعدازں وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدہ سبنھالنے پر مبارکباد پیش کی۔