ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

Nov 30, 2022 | 16:25:PM
 ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
کیپشن: چھٹی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے یوم وطنی کے موقع پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی 1 دسمبر  سے 4 دسمبر تک چار دن کی چھٹی سےلطف اندوز ہوں گے  یہ 2022 کی آخری سرکاری چھٹیاں ہوں گی جبکہ   یو اے ای کی جانب سے 2023 کیلئے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے 2023 کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اگلے سال کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔

عید الفطر: 29 رمضان سے 3 شوال۔یوم عرفہ: ذوالحجہ 9۔عید الاضحی: ذوالحجہ 10سے 12۔ہجری نیا سال: 21 جولائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: 29 ستمبر۔متحدہ عرب امارات کا قومی دن: دسمبر 2سے 3۔ جیسا کہ ظاہر ہے، فہرست میں مذکور کچھ تعطیلات ہجری اسلامی کیلنڈر پر مبنی ہیں۔ 

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے 51 ویں یوم وطنی کے موقع پر امارات اور اس کی ریاستوں کے قائدین نے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کے احکام جاری کئے ہیں،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یوم وطنی پر اصلاح خانوں اور جیلوں سے ایک ہزار 530 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔