(ویب ڈیسک) افغانستان میں مدرسے میں بم دھماکے میں بچوں سمیت 16 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھماکا ہوا، جس کی زد میں آکر 16 افراد شہید ہو گئے جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق دھماکا ایبک میں ہوا، ہلاکتوں کی تصدیق مقامی ہسپتال نے بھی کی۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور عام عوام شامل ہیں۔صوبائی حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کی جبکہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے گریزاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہاں بیٹے کی ولادت