(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر اورکزئی علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لوئر اورکزئی ڈوالی کے مقام پر کوئلے کے کان میں سروے کیلئے ٹیم گئی تھی، اچانک کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں 13 افراد گئے تھے،جن میں سے 4 افرادبچ نکلے،ریسکیو آپریشن کے دوران تمام 9 افراد کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع اورکزئی کے علاقے ڈوالی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی،وزیراعظم نے زخمی افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار یاسر حسین کنگلے ہو گئے، نئے شوق میں ساری جمع پونجی اڑا دی