ایران میں 5.6 شدت کا زلزلہ، یو اے ای میں بھی جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،ایران کے جنوبی علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن تاحال کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابو ظبی اور امارات کے شمالی علاقوں میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز خلیج میں واقع اہم بندرگاہ والا شہر بندر عباس سے 100 کلومیٹر دور تھا۔
دو ہفتے قبل بھی ایران میں 5.3 شدت کے زلزلے کے بعد جھٹکے یو اے ای میں محسوس کئے گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی کے علاوہ ہری پور ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 اورگہرائی 300 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 34 کلو میٹر دور تھا۔