یمنیٰ زیدی کے نئے لُک نے تہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی آسمانی و سفید برائیڈل پشواس میں ملبوس تصاویر ن اور ویڈیوز نے مداحوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں انہوں نے پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر ارم خان کا دلکش عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔
مذکورہ فوٹو شوٹ ارم خان کی نئی برائیڈل کیچیور کلیکشن کیلئے ہے جبکہ اس کلیکشن میں سے جس جوڑے کا انتخاب یمنیٰ زیدی نے کیا ہے اس کا نام ’مون لائٹ مجیسٹی‘ ہے۔
آسمانی و سفید اس برائیڈل گاؤن پر سلور نگوں اور دھاگے کا حسین کام بنا ہوا ہے جبکہ گاؤن کی ٹیل فرشی ہے جو اس جوڑے کو مزید دلکش بنارہی ہے۔
یمنیٰ زیدی اس دلکش جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے والٹ ڈزنی پرنسس ’ایلسا‘ جیسی نظر آرہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کا یہ لُک ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان کو پاکستانی ’ایلسا‘ قرار دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ’ایلسا‘ والٹ ڈزنی کے بینر میں بننے والی انیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کا ایک فکشنل کردار ہے جو جادو سے برف اور برف کے محلات بناسکتی ہے۔ ایلسا دورِ حاضر میں کم عمر بچیوں کا سب سے پسندیدہ کارٹون کریکٹر ہے۔