قازقستان: ہاسٹل میں آتشزدگی، 13 افراد جاں بحق،2 ذخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈٰیسک) قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
At least 13 people were killed in a hostel fire that broke out in #Kazakhstan's largest city Almaty before sunrise on Thursday, according to the city's emergency situations department.#globalnews #fire #accident https://t.co/Uog9otYpn3
— The Daily Star (@dailystarnews) November 30, 2023
مزید پڑھیں: حماس نے 16 یرغمالی رہا کردیئے، عارضی جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان
رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33 بجے اڈی شریپوف اسٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔