بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اسلام آباد،بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
باغات کے شہر لاہور پر ابررحمت برس پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے باعث شہر میں آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہونے موسم سرد ہوگیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ 278, فیز 8 ڈی ایچ اے 249, ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی۔ جوہر ٹاؤن 193 اطراف میں 340 اے کیوریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام گرد نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سب ڈویژن شاردہ، کیل ،گریس، شونٹھر ویلی میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات کیرن، اڑانگ کیل میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہےگا۔