محسن نقوی کا گھوڑا چوک فلائی اوور کا دورہ،  تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

اکبر چوک فلائی اوورز 10ماہ کی بجائے 7ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل

Nov 30, 2023 | 10:35:AM

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یو اے ای اور کویت کے دورے سے لاہور واپسی کے فوری بعد رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،محسن نقوی نے رات کی شفٹ پر مزدوروں کی تعداد کم ہونے پر لیبر فورس میں اضافہ کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل سے لاہور کا اہم کوریڈور مکمل ہو جائے گا۔

 سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن، کینٹ اور ڈیفنس جانے والی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔

دوسری جانب  لاہور کا چوتھا میگا منصوبہ بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل,اکبر چوک فلائی اوورز 10ماہ کی بجائے 7ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل ہو گیا۔
کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی مدت تکمیل 10 ماہ مقررکی گئی،بارشوں کے باوجودمنصوبے کومدت تکمیل سےپہلے آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،اکبر چوک پر1.1کلو میٹر کے 2فلائی اوورز اور10 پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنائے گئے۔
لاہورمیں عام ٹریفک کیلئے بننے والا یہ سب سے طویل فلائی اوور ہے،منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری کوریڈور بن گیا،اکبر چوک، جناح ہسپتال کچا چیل روڈسمیت 10 مقامات پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اکبر چوک فلائی اوورز کا آج افتتاح کریں گے،محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کالج روڈ، پیکو روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا،یومیہ تقریباً اڑھائی لاکھ گاڑیوں کوآمدورفت میں آسانی ہوگی،کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے،منصوبے کے اطراف میں 300نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں