نامعلوم افرادنے گولیاں مار کر ن لیگی رہنما کوقتل کر دیا

Nov 30, 2023 | 11:32:AM

(24نیوز)مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز خان جاں بحق ہو گئے۔

 ایاز خان مسلم لیگ ن سٹی مردان کے جنرل سیکرٹری تھے،لیگی رہنما گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں،پار ہوتی پولیس نے فائرنگ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور  تفتیش شروع کردی۔

ایف آئی آر کےمتن کے مطابق  نا معلوم افراد نے تھانہ پارہوتی کی حدود رحمن کالونی میں  فائرنگ کرکے  ایاز کوقتل کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول رستم سے واپس آرہے تھے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر گاڑی پر فائرنگ ہوئی،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔

 20سالہ بیٹے کاشف کی مدعیت میں تھانہ پار ہوتی میں نا معلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی، لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 
 مقتول آنے والے الیکشن میں پی کے 58 سے امیدوار کے خواہشمند تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس،احتساب عدالت سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں