سندھ میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Nov 30, 2023 | 16:20:PM

(آزاد نہڑیو) کراچی میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔  سندھ حکومت نے شہرکے داخلی اور خارجی راستے الآصف اسکوائر پرغیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا۔ 

آپریشن کے دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سے تجاوزات بھی صاف کی جائیں گی۔ آپریشن کی نگرانی کیلٰئے کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ جس کا محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

کمیٹی میں ڈی آئی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس ودیگر شامل ہیں۔ کمیٹی ابتدائی طور پر الآصف اسکوائر کی سڑک سے تجاوزات کا خاتمہ کرے گی۔

دوسرے مرحلے میں الاعظم اسکوائر میں آپریشن کیا جائے گا۔ الاعظم اسکوائر میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو حراست میں لیکر ملک بدرکیا جائے گا۔ افغانیوں سے فلیٹس لیکر مالکانہ حقوق رکھنے والوں کو دلوائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان میں پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک ایمرجنسی لگانے کا اعلان

تیسرے مرحلے میں سہراب گوٹھ میں آباد افغان بستی کو ختم کیا جائے گا۔ واگزار کرائی گئی اراضی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دی جائے گی۔ اراضی کو گرین بیلٹ منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔

لیاری ایکسپریس وے سے حیدرآباد تک شجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔

مزیدخبریں