اشنا شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، حیران کن وجہ سامنے آگئی

Nov 30, 2023 | 16:37:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔

اسرائیلی جارحیت اور فلسطین پر بے جا ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے فنکاروں میں اداکارہ اشنا شاہ کا نام بھی سر فہرست ہے جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لمحہ بہ لمحہ اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کرنے سے دریغ نہیں کر رہی ہیں۔

تاہم اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی حالیہ پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اداکارہ نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ ’شیڈوبین’ کردیا ہے لیکن وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے  اپنی آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اشنا شاہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے انسٹاگرام پر شیڈو بین کردیا گیا ہے، میں نہیں جانتی کہ ایکس کیسے کام کرتا ہے لیکن میں یہ ضرور جانتی ہوں کہ ہم بولنا بند نہیں کریں گے‘۔

اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ’دراصل شیڈوبین مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے۔ جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی‘۔

مزید پڑھیں:  سندھ میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ براہِ کرم، آپ بھی ایسا کریں اور شیڈوبین کے ڈر سے ہر گز خاموش نہیں ہوں‘۔

انہوں نے جنگ بندی سے متعلق مزید کہا کہ ’اس کے بارے میں بات کرتے رہیں، غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا‘

واضح رہے کہ میٹا کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اُس صارف کی پوسٹ اُس کے فالوورز کی انسٹاگرام فیڈزکے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لِسٹ میں بھی نہیں آتا۔