(اشرف خان)حکومتی اقدامات کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 285.39 روپے سے کم ہوکر 285.17 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 286.50 روپے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے سستاہوکر 311 روپے کا ہوگیا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2 روپے سستاہوکر 360 روپے کا ہوگیا ۔
اسی طرح امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 78.20 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 50 پیسے سستا ہوکر 76.20 روپے کا ہوگیا۔
ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 29 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 531 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند سطح 60981 اور کم سطح 60428 رہی ،18.75 ارب روپے مالیت کے 46.71 کروڑ شیئرزکا کاروبار کیا گیا ،سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈقائم ہو گیا۔
معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پچھلے چار روز میں غیر ملکی فنڈز نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر لگائے ،نومبر بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ10 لاکھ ڈالر لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا