(24)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے ۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل نوید اختر، جمیل احمد، محمد عمران، عبد الرزاق، آصف علی او رمحمد سرور کی عیادت کی ، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کسان کی بھی عیادت کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہر زخمی کے پاس گئے اور بات چیت کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں سے واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکارو ں کا حوصلہ بڑھایا او رانہیں شاباش دی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمی اہلکارو ں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ۔
محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسر او راہلکار حقیقی ہیرو ہیں،ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا،وزراء، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی زخمی پولیس اہلکارو ں کی عیادت کی ،صوبائی وزراء عامر میر، ابراہیم مراد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس بھی ہوا، جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعلی محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم ، محسن نقوی نے حکم دیا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے،کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہوئے،پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو مارے گئے،آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی ،گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :امن دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا