آئی ایف ایم شرائط ، صدر نے 4 نئے آرڈیننس کی منظوری دیدی

Nov 30, 2023 | 19:38:PM

(اویس کیانی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 نئے آرڈیننس کی منظوری دےدی ۔
صدر مملکت کی جانب سے این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023 کی منظوری دی گئی ،پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 پر بھی دستخط کر دیئے گئے ۔
صدر عارف علوی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی منظورکرلیا،اس کے علاوہ پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 کی بھی منظوری دےدی گئی ،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت آرڈیننسز کی منظوری لازمی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے نسیم شاہ کھیلوں کے میدان سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں