(ویب ڈیسک)بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے،عمران خان کی جانب سے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کو بنا دیا گیا ہے وہ اس سے قبل 2 انٹرا پارٹی الیکشن کرواچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہو نے کا امکان
نیاز اللہ نیازی نے 2009 میں اور 2012 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ، انہوں نےاسلام آباد ریجن میں 2012 انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور ریجنز ہیڈ ذمہ داریاں سر انجام دیں اور اب وہ نیاز اللہ نیازی انٹرا پارٹی الیکشن میں ٹیم کی سربراہی کریں گے۔